Saturday, June 27, 2015




جیسے ہی وہ خوش لباس انسان چمکتی دمکتی کار سے اترا فقیر نے اسے گھیر لیا.. "اللہ کے نام پر کچھ پیسے دے دو بابا.."
صاحب کو اللہ نے بہت بڑا دل دیا تھا.. اس نے بجائے پیسوں کے' جیب سے سونے کا سکہ نکالا اور فقیر کو دے دیا..
فقیر نے کبھی سونا نہیں دیکھا تھا.. اس نے پیسوں پر اصرار جاری رکھا.. صاحب کہتے رہے یہ پیسوں سے زیادہ قیمتی ہے' یقین کرو یہ ان کاغذ کے ٹکڑوں سے زیادہ اہم ہے لیکن فقیر نے یقین نہ کیا اور مایوسی سے چل دیا..
ہم سب کی مثال بھی اس فقیر کی مانند ہے !!!
ہم اللہ پاک سے مانگتے ہیں.. وہ ہمیں سونے کا سکہ دیتا ہے یعنی ہماری مانگی گئی چیز سے احسن چیز عطاء کرتا ہے لیکن ہم گناہ گار چند پیسوں پر اصرار جاری رکھتے ہیں اور بالآخر مایوس ہو جاتے ہیں..
اللہ پاک جو دیتا ہے اسے سونے کا سکہ سمجھو جو کہ چند سو روپوں سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے !!!






No comments:

Post a Comment