یہوری عالم کے تین سوال . اور ایک مسلمان بچے کے جواب .....
ایک یہودی عالم نے مسلمانوں کے بھرے مجمع میں تین سوال کر کے سب کو وسوسے میں ڈال دیا ....
سوال نمبر 1 - اللہ ایک ہے تو اس سے پہلے بھی کوئی ہو گا .. ؟
سوال نمبر 2 - اگر اللہ ہے تو اس کا چہرہ کس طرف ہے ... ؟
سوال نمبر 3 - اللہ اب کیا کر رہا ہے .. ؟
مجمع میں سے ایک 9 سال کا بچہ اٹھا اس نے یہودی سے کہا گنتی گنو .. 1 2 3 4 5 6 7 8
یہودی نے گنتی گنی . پھر بچے نے کہا اب الٹی گنتی گنو ... 8 7 6 5 4 3 2 1 جب یہودی نے ایک کہا تو بچے نے کہا . اب ایک کے پیچھے کیا ہے . ؟
یہودی نے کہا کچھ بھی نہیں
تو بچہ بولا : بس اللہ ایک ہے اس کے بعد کوئی نہیں.
دوسرے سوال کے لئے بچہ ایک دیا لایا اور اسکو جلانے کے بعد کہا اب بتاؤ دیئے کی روشنی کا منہ کس طرف ہے . ؟
تو یہودی بولا چاروں طرف
تو بچہ بولا اللہ نور ہے اور چاروں طرف ہے .
آخر میں بچے نے تیسرے سوال کا جواب دیا کہ
اللہ اس وقت ایک 9 سال کے بچے سے ایک یہودی عالم کو ذلیل کروا رہا ہے ...... !
اور اس بچے کو پھر پوری دنیا نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے جانا. انکا نام نعمان بن ثابت تھا
No comments:
Post a Comment